
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے بعض علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ ہوا میں نمی کی سطح 75 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ سمندری ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

