محبت اور قربانی کی دردناک کہانی – چڑیا اور سچے عشق کا امتحان
یہ ایک عبرت آموز اور جذبات سے بھرپور کہانی ہے جس میں محبت، قربانی اور اعتبار کا امتحان دکھایا گیا ہے۔ چڑیا کی یہ کہانی ہمیں سکھاتی ہے کہ سچی محبت صرف باتوں سے نہیں بلکہ عمل اور قربانی سے ثابت ہوتی ہے۔ طوفان میں اصل چہرہ سامنے آ جاتا ہے۔
ایک دن ایک چڑا نے ایک چڑیا سے کہا کہ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں۔
چڑیا نے کہا، دیکھو یہ بھی کیا عجیب بات ہے۔ تم ابھی ابھی کہہ رہے ہو کہ تم مجھ سے بہت محبت کرتے ہو، لیکن جب میں مشکل میں ہوں گی تو تم مجھے چھوڑ کر اُڑ جاؤ گے۔
یہ سن کر چڑا رونے لگا۔ اس کی آنکھوں سے آنسو نکلنے لگے اور جذبات میں آ کر اُس نے اپنے دونوں پر کاٹ ڈالے۔ وہ کہنے لگا:
دیکھو، اب نہ میرے پر ہیں اور نہ ہی میں تمہیں چھوڑ کر اُڑ سکتا ہوں۔
پھر ایک دن کیا ہوتا ہے؟ ایک دن طوفان آتا ہے۔ جب طوفان آتا ہے تو چڑا کہتا ہے:
دیکھو، طوفان بہت تیز ہے۔ تم میری پرواہ مت کرو، اپنی جان بچا کر اُڑ جاؤ۔
تو چڑیا فوراً اُڑ جاتی ہے۔
بعد میں چڑیا کو خبر ملتی ہے کہ طوفان نہیں آیا تھا، طوفان ٹل گیا تھا۔ جب وہ واپس لوٹتی ہے تو چڑا مر چکا ہوتا ہے، اور اس کے پاس ایک کاغذ پڑا ہوتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے:
"کاش وہ جانے سے پہلے مجھ سے ایک بار پوچھ لیتی کہ تمہارا کیا ہوگا؟
تو میں طوفان آنے سے پہلے کبھی نہ مرتا۔
مجھے آزما ہے تیری محبت نے۔"
mnweb