عادتیں سب کچھ بتا دیتی ہیں – انسان کی پہچان اس کے رویّوں سے
عادتیں انسان کی اصل شخصیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ تحریر بتاتی ہے کہ کسی انسان کے بولنے، سوچنے اور برتاؤ سے اس کا اصل کردار کیسے پہچانا جا سکتا ہے۔ عادتیں ہی وہ آئینہ ہیں جو انسان کے اندر کا حال دنیا کے سامنے لے آتی ہیں۔
عادتیں نسلوں کا پتہ دیتی ہیں۔ ایک بادشاہ کے دربار میں ایک اجنبی آیا۔ وہ نوکری کا خواہش مند تھا۔ بادشاہ نے پوچھا، تمہیں کیا کام آتا ہے؟ اس نے ادب سے جواب دیا، "میں سیاستدان ہوں۔" بادشاہ کے دربار میں پہلے ہی بہت سے سیاستدان موجود تھے۔ بادشاہ نے اسے گھوڑوں کے اصطبل کا نگران بنا دیا۔ کچھ دن بعد بادشاہ نے اپنے سب سے قیمتی گھوڑے کے بارے میں پوچھا۔ نگران بولا، "یہ نسلی نہیں ہے۔" بادشاہ حیران ہوا۔ سایا کو بلایا تو اس نے بتایا کہ گھوڑا نسلی تو ہے لیکن ماں کے مرنے کی وجہ سے گائے کا دودھ پی کر بڑا ہوا۔ بادشاہ نے پوچھا، تمہیں کیسے پتہ؟ نگران...
کہا، نسل والا گھوڑا چراگاہ میں گھاس منہ میں لے کر سر اٹھاتا ہے۔ یہ گایوں کی طرح سر جھکاکر کھاتا ہے۔ بادشاہ حیران رہ گیا۔ انعام میں اناج، گھی اور گوشت بھیجا اور اسے ملکہ کے محل میں تعینات کر دیا۔ کچھ دنوں بعد بادشاہ نے ملکہ کے بارے میں رائے پوچھی۔ نگراں بولا، چلنے پھرنے کا انداز شہزادی جیسا ہے مگر پیدائشی شہزادی نہیں لگتی۔ بادشاہ کے ہوش اڑ گئے۔ ساس سے پوچھا تو اصل بات سامنے آئی کہ اصل بیٹی بچپن میں مر گئی تھی۔ کسی اور کی بچی کو پال کر شہزادی بنا دیا گیا تھا۔ بادشاہ نے پوچھا تمہیں کیسے پتہ چلا؟ نگراں نے کہا شہزادیاں خادموں سے فاصلہ رکھتی ہیں۔ یہ...
عام لوگوں کی طرح برتاؤ کرتی ہے۔ بادشاہ نے اسے بھیڑ بکریاں انعام میں دی اور درباری مُساحب بنا لیا۔ ایک دن بادشاہ نے خود سے پوچھا، "میرے بارے میں لوگ کیا کہتے ہیں؟" نگراں نے امان مانگی۔ بادشاہ نے وعدہ کیا۔ اس نے کہا، "آپ نہ بادشاہ زادے ہیں، نہ آپ کا انداز بادشاہوں جیسا ہے۔" بادشاہ کو غصہ آیا، مگر وعدہ تھا۔ ماں سے پوچھا تو سچ معلوم ہوا کہ وہ چرواہے کا بیٹا ہے جسے بانجھ پن کی وجہ سے گود لیا گیا تھا۔ بادشاہ نے پوچھا، "یہ تمہیں کیسے معلوم ہوا؟" نگراں نے کہا، "بادشاہ ہیروں جواہرات دیتے ہیں۔ آپ ہمیشہ کھانے پینے کی چیزیں اور جانور انعام میں دیتے ہیں۔ یہ چرواہے کی عادت ہے۔ یہی سب کی عادتیں ہیں۔"
اخلاق اور انداز زندگی خون اور نسل کو ظاہر کر دیتے ہیں۔
mnweb