ٹوٹے دل کی خاموش چیخ

"ٹوٹے دل کی خاموش چیخ" ایک درد بھری اور دل کو چھو لینے والی تحریر ہے جو جدائی، خاموشی، اور اندرونی اذیت کے جذبات کو خوبصورت الفاظ میں بیان کرتی ہے۔ یہ تحریر دل کے زخموں کی آواز ہے۔

ٹوٹے دل کی خاموش چیخ
ٹوٹے دل کی خاموش چیخ

بھوکے مریں گے میری قبر کے کیڑے ۔ اس طرح تیری محبت نے کھایا ہے مجھے کبھی سوچا نہ تھا کہ تم یوں بدل جاؤ گے۔

جن لمحوں میں تمہارے ساتھ خواب سجائے تھے، آج وہی لمحے آنکھوں میں آنسوں بن کر اترتے ہیں۔ یادیں اب بھی سانس لیتی ہیں، مگر تم ..

.! تم کہیں کھو گئے ہو۔ محبت کی کہانی ادھوری رہ گئی۔ دل کی صدا کسی کو سنائی نہ دی۔ کاش کوئی سمجھ پاتا کہ ٹوٹے ہوئے دل کی آواز بھی چیخ سے زیادہ گہری ہوتی ہے۔

 کبھی ہنسنے والے ہونٹ آج خاموش ہیں، کبھی چمکنے والی آنکھیں آج بارش بن گئی ہیں۔ یہ

درد۔۔۔ یہ ادھوری چاہت بس ایک یادگار بن کر رہ گئی۔ جو دل ٹوٹنے کے بعد جیتے ہیں وہ بر دن موت کے قریب ہوتے ہیں 

میری قبر کی مٹی بھی بھوکی رہ جائے گی،
تیری محبت نے مجھ کو اندر سے کھا لیا ہے۔

جن خوابوں کو تیری ہتھیلی پر رکھا تھا میں نے،
آج وہی خواب میری آنکھوں میں آنسو بنے پڑے ہیں۔

یادیں اب بھی میرے ساتھ سانس لیتی ہیں،
مگر تُو… تُو کسی اور دنیا میں جا بسا ہے۔

محبت کی کہانی بیچ راستے رک گئی،
دل کی فریاد کو کوئی کان نہ ملا ہے۔

جو کبھی ہونٹوں پہ ہنسی کا سبب تھے،
آج وہی ہونٹ خاموشی کا پتا بنے ہیں۔

جو آنکھیں کبھی روشنی کی پہچان تھیں،
آج وہی آنکھیں بارش کا پتا بنے ہیں۔

یہ درد، یہ ادھورا پن، یہ بےنام سی چاہت…
بس ایک یاد ہے جو سانسوں سے چمٹ گئی ہے۔

ٹوٹ کر بھی جو لوگ زندہ رہتے ہیں،
وہ ہر دن موت کے کچھ اور قریب ہوتے ہیں۔