وفا — انتخاب، اخلاص اور یکسوئی کی کہانی

وفا — انتخاب، اخلاص اور یکسوئی کی کہانی

وفا — انتخاب، اخلاص اور یکسوئی کی کہانی

وفا کا تعلق کبھی بھی مجبوری سے نہیں رہا بلکہ یہ تو وہ انتخاب ہے جو ہم ہزاروں کی بھیڑ میں کسی ایک شخص کے لیے کرتے ہیں۔ جب دل کسی ایک تصویر ایک چہرے اور ایک روح پر ٹھہر جائے تو پھر دنیا کے ہزاروں رنگ اور لاکھوں مواقع بھی اسے اپنی طرف نہیں کھینچ سکتے۔

اصل وفاداری متبادل کی غیر موجودگی کا نام نہیں بلکہ بہترین متبادل کی موجودگی میں کسی ایک کا ہو کر رہ جانا ہی وفا کا نام ہے۔

وفا کی سب سے بڑی دلیل "انتخاب" ہے۔

جہاں لاکھوں کے ہجوم میں جہاں قدم ڈگمگانے کے ہزاروں بہانے میسر ہوں، وہاں بھی اگر نگاہ کسی ایک ہی چہرے پر ٹکی رہے، تو سمجھ لینا کہ آپ نے وفا کا حق ادا کر دیا۔

جس دل میں کسی کی تصویر نقش ہو جائے، وہاں پھر کسی اور کی گنجائش نہیں رہتی ۔ تو جس کا بھی رہنا ہے آپ مخلص رہیں اور زندگی میں خوش رہیں گے