حشر میں محبت اور وفا
حشر میں محبت اور وفا
وہ کہتا تھا جب میں تم سے حشر کے میدان میں ملوں گا تب میں کچھ نہیں بولوں گا بلکہ وہاں صرف تم، میں اور میرا اللہ ہوں گے اور پھر اس دن وہ بتائیں گے کہ میں تم سے کتنی محبت کرتا ہوں، وہ بتائیں گے کہ میں نے کتنی ہی شبیں تیرے لیے سجدوں میں گزاری تھیں اور اس دن تو مجھ کو اکیلا پائے گی، میرے ساتھ کوئی نہیں ہوگا کیونکہ میں نے کسی سے شادی ہی نہیں کی ہوگی، پھر میں تمہاری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پوچھوں گا کہ اب بتاؤ، تم تو اس شخص کی حوروں کی سردار بننے جا رہی ہو جس نے شاید کبھی تمہاری تمنا نہ کی ہو اور ایک میں جو اپنی زندگی کو تمہاری یاد کے نام لگا آیا ہوں اب میرا کیا ہوگا، اس دن شاید تجھے تیری غلطی کا احساس ہو جائے۔
mnweb