آنکھوں کے خالی پن نے سب کہہ دیا
آنکھوں کے خالی پن نے سب کہہ دیا
جس دن میں نے تمہاری آنکھوں میں پہلی بار وہ خالی پن دیکھا میں ہنس تو رہی تھی... مگر اندر کہیں میری دنیا دھیرے دھیرے بیٹھ رہی تھی۔
میں نے خود کو سمجھایا کہ شاید میرا وہم ہے، شاید دن کا تھکن ہے، شاید میری ہی کوئی غلطی... مگر دل جانتا تھا کہ یہ "شاید" صرف وقت خریدنے کے بہانے تھے۔
پھر وہ رات آئی جب میں نے خود سے پہلا سچ بولا کہ میں جس شخص کو اپنی زندگی کا سب سے محفوظ کونا سمجھتی تھی وہی آہستہ آہستہ میرے اندر کی روشنی بجھا رہا تھا۔
... میں نے تمہیں جاتے ہوئے دیکھا بھی نہیں تم تو بس بدلتے گئے، اور میں خاموشی سے ٹوٹتی گئی۔
ایسے ٹوٹنے کا شور ہوتا تو سہی مگر میرے حصے میں صرف وہ خاموشیاں آئیں جنہیں میں نے سینے میں چھپا کر جینا سیکھ لیا۔
یہی میری کہانی ہے محبت اپنی جگہ قائم رہی بس میں نہیں رہی وہ لڑکی جو کبھی تم پر یقین کر کے مسکراتی تھی
mnweb