حضرت موسیٰؑ اور اللہ کی رحمت — ایک ایمان افروز واقعہ
یہ ایمان افروز اسلامی کہانی حضرت موسیٰؑ کے اُس واقعے پر مبنی ہے جب اللہ تعالیٰ نے ایک نافرمان بندے پر بھی اپنی رحمت کا دروازہ بند نہ ہونے دیا۔ یہ واقعہ ہمیں سکھاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہر چیز پر غالب ہے اور وہ اپنے نام کی لاج رکھتا ہے۔
حضرت موسیٰ ایک لمبے سفر پر جا رہے تھے۔ اچانک راستے میں بادل چھا گئے اور زور دار بارش شروع ہو گئی۔ وہ ایک درخت کے نیچے کھڑے ہو گئے۔ اسی وقت اللہ تعالیٰ نے آواز دی، "اے موسیٰ، سامنے جو جھونپڑی ہے اس کا دروازہ بند کر دو۔" وہ فوراً جھونپڑی کی طرف بڑھے۔ اندر جھانکا تو دیکھا کہ ایک آدمی گہری نیند میں سو رہا ہے۔ حضرت موسیٰ حیران ہو گئے۔ انہوں نے خاموشی سے دروازہ بند کیا اور واپس لوٹ آئے۔ حضرت موسیٰ نے کہا، "اے اللہ، کیا یہ شخص مجھ سے بھی زیادہ پرہیزگار ہے جس کے لیے تُو نے مجھے بھیجا؟" اللہ تعالیٰ نے جواب دیا، "نہیں موسیٰ یہ..."
میرا نافرمان بندہ ہے جس سے میں بہت ناراض ہوں۔ حضرت موسیٰ نے حیرانی سے پوچھا، پھر آپ نے مجھے کیوں بھیجا؟ اللہ نے فرمایا، اے موسیٰ اگر بارش کی ایک بوندا بھی اس کے جسم پر گرتی تو یہ میرا نام لے کر مجھے پکارتا اور میں اپنے نام کی عزت رکھتے ہوئے اسے معاف کر دیتا۔ حضرت موسیٰ کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ وہ بولے، اے اللہ یقیناً تو ہی سب سے بڑا معاف کرنے والا ہے۔
mnweb