دل ہلا دینے والی کہانی: نبی کریم ﷺ کی دعوت اور ایک ماں کا صبر

ایک ایمان افروز مگر دل دہلا دینے والی اسلامی کہانی جس میں ایک صحابی کے گھر پیش آنے والا دردناک واقعہ اور نبی کریم ﷺ کی دعوت کا منظر بیان کیا گیا ہے۔ ضرور پڑھیں۔

دل ہلا دینے والی کہانی: نبی کریم ﷺ کی دعوت اور ایک ماں کا صبر
دل ہلا دینے والی کہانی: نبی کریم ﷺ کی دعوت اور ایک ماں کا صبر

ایک صحابی نے اپنی بیوی سے کہا، "میں نبی کریم ﷺ کو اپنے گھر دعوت دینا چاہتا ہوں۔" بیوی نے خوشی خوشی اجازت دے دی۔ صحابی نے ایک دُمبہ ذبح کیا اور کھانا تیار ہونے لگا۔ ان کے دو بیٹے بھی گھر میں تھے۔ بڑا بیٹا چھوٹے بھائی سے کہنے لگا، "کیا تم دیکھنا چاہتے ہو کہ ابو نے بکری کیسے ذبح کی؟" چھوٹے نے جواب دیا، "ہاں، دکھاؤ۔" بڑا بیٹا چاقو اٹھایا اور کھیل کھیل میں بھائی کی گردن کاٹ دی۔ ماں نے شور سنا تو دوڑ کر آئی اور بڑے بیٹے کو ڈانٹا۔ ڈر کے مارے وہ چھت پر بھاگا اور گر کر چل بسا۔ ماں کے لیے قیامت بن گئی۔ مگر نبی کریم ﷺ کی دعوت میں۔

کوئی غفلت نہیں کی گئی۔ دونوں بچوں کی لاشیں دوسرے کمرے میں رکھ کر کھانا تیار کیا گیا۔ جب صحابی نبی کریم ﷺ کو لے کر آئے تو حضور ﷺ نے فرمایا میں کھانا نہیں کھاؤں گا جب تک تمہارے دونوں بیٹے میرے ساتھ بیٹھے نہ ہوں۔ صحابی نے عرض کی یا رسول اللہ دونوں تو فوت ہو چکے ہیں۔ آپ نے فرمایا ان کے جنازے لے آؤ۔ جنازے لائے گئے۔ رسول اللہ ﷺ نے دعا کی اور اللہ کے حکم سے دونوں بچے زندہ ہو کر اٹھ کھڑے ہوئے۔ پھر نبی کریم ﷺ کے ساتھ دستر خوان پر بیٹھ کر کھانا کھایا۔